پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ایک بار پھر ٹی 20 ریکارڈ توڑ کر کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 میچ میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ بابر اعظم نے ٹی 20 میں سب سے تیز 11000 رن بنائے۔
پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ 13 دسمبر کو سینچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر 11,000 رنز تک پہنچنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔ اس معاملے میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
بابر نے یہ کارنامہ صرف 298 اننگز میں انجام دیا جبکہ گیل کو 314 اننگز درکار تھیں ۔ ٹی 20 میں 11,000 رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز ڈیوڈ وارنر اور ویرات کوہلی اس فہرست میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔ بابر اعظم کی یہ کامیابی انہیں ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی بلندی پر لے گئی ہے۔
بابر اعظمنے 298 ، کرس گیل نے 314 ، ڈیوڈ وارنر نے 330 اور ویرات کوہلی نے 337 اننگز میں یہ سنگھ میل عبور کیا ۔
بابر کے پاس ٹی 20 آئی میں سب سے تیز 7 ہزار ، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے ۔ اب وہ تیز ترین رفتار سے 11,000 رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
بابر نے بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ بابر اعظم نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 14,000 رن مکمل کیے ہیں ۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پانچویں پاکستانی بلے باز ہیں ۔ ان سے پہلے انضمام الحق ، یونس خان ، محمد یوسف اور جاوید میانداد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔
بابر نے پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ۔ 55 میچوں میں بابر نے 43.92 کی اوسط سے 3997 رنز بنائے ہیں ۔ بابر اعظم نے 120 ون ڈے میچز میں 56.95 کی اوسط سے 5809 رنز بنائے ہیں ۔ بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 128 ٹی 20 انٹر نیشنل مقابلوں 129.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4223 رن بنائے ہیں۔