اہم ترین

اللو ارجن ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اللو ارجن ایک رات جیل می گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 4 دسمبر کو حیدرآباد دکن کے ایک سینما گھر میں الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ کی اسکریننگ ہوئی ، جس میں اداکار بھی پہنچے تھے۔ جس پر وہاں بھگدڑ مچ گئی، جس سے ایک خاتون کی موت ہو گئی ۔مرنے والی خاتون نے پولیس نے واقعے کا مقدمہ کردیا تھا۔

گزشتہ روز ریاست تلنگانہ کی پولیس نے اللو ارجن کو اسی معاملے پر گرفتار کیا تھا۔جس کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

گرفتاری کے چند گھنٹوں میں ہی اللو ارجن کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے 50 ہزار روپے کے ذاتی بانڈ پر عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔ تاہم اللو ارجن جیل سے گھر واپس نہیں آسکے اور رات جیل میں گزارنی پڑی۔

ہفتے کی علی الصبح چنچل گڈا سنٹرل جیل سے اللو ارجن کو رہا کیا گیا۔ فلم اسٹار اپنے والد الو اروند کے ساتھ جیل سے نکلے اور اپنے پروڈکشن ہاؤس پہنچے۔

واضح رہے کہ اللو ارجن کی نئی فلم پشپا 2 نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے۔ ناصرف بھارت بلکہ جنوبی ایشا سمیت دنیا بھر میں پشپا 2 ریکارڈ بزنس کررہی ہے۔

پاکستان