گزشتہ رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، تاہم سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 37 دہشت گرد مارے گئے جبکہ سیکورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا مختلف علاقوں میں تعاقب اور مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ 2 روز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں بھی 41 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔










