اہم ترین

چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز ہائبرڈ ماڈل پر ہوںگے: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے 2027 تک تمام آئی سی سی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس کے ساتھ ہی 2028 کا ویمنز ٹی20 ورلڈکپ بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں ہوگا۔

کرکٹ سے متعلق نیوز ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کو رام کرلیا ہے۔

آئندہ برس فروری اور مارچ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور کسی نیوٹرل وینیو میں ہوگی۔ بھارت اپنے تمام میچز نیٹرول گراؤنڈ میں کھیلے گا۔ اگر بھارت سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچا تو یہ میچز بھی نیوٹرل گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔

اسی طرح پاکستان بھی آئی سی سی ایونٹ کے لئے بھارت نہیں جائے گا۔ 2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔ پاکستان کے سارے میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2028 کا ویمنز ٹی20 ورلڈکپ پاکستان میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان