اہم ترین

جنوبی افریقا دوسرا ون ڈے بھی ہار گیا، سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم پچاسویں اوور میں 329 رنز پر آٹ ہوگئی۔ جواب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان نے دوسرا ون ڈے 81 رنز سے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی اننگز

قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا۔ اوپنر عبداللّٰہ شفیق ایک بار پھر کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر بابر اعظم اور صائم ایوب نے اسکور کو 53 تک پہنچایا۔ بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں صائم کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 25 رنز بنائے۔

صائم ایوب کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے اننگز آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا۔ دونوں نے 115 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اسکور کو 168 تک پہنچادیا۔ بابر اعظم نے سست رفتار ففٹی بنائی۔ وہ 95 گیندوں پر 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابر کے بعد رضوان کا ساتھ نبھانے سلمان علی آغا آئے۔ 192 رنز پر رضوان آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 82گیندوں پر 80رنز کی اننگز کھیلی۔

سلمان علی آغا اور کامران غلام نے میچ کا پانسہ ہی بدل دیا۔ دونوں نے برق رفتاری سے رنز بٹورنے شروع کردیئے۔ سلمان علی آغا 33 رنز بناکر پولین لوٹے تو پاکستان کا اسکور 242 رنز ہوچکا تھا۔

کامران غلام نے عرفان خان کے ساتھ مل کر اسکور 291 تک پہنچایا۔ عرفان خان نے 15 رنز بنائے۔ پھر شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار بلے بازی کی لیکن بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔ وہ 9 گیندوں پر 16 رنز بناسکے۔ دوسری جانب کامران غلام بھی انتہائی جارحانہ موڈ میں تھے۔ اسی اسکور پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 32 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

حارث رؤف 6 اور ابرار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نسیم شاہ نے کوئی رن بنائے بغیر ہی ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی اننگز

جنوبی افریقا نے 330 رنز کے ہدف کے تعاقب محتاط انداز میں شروع کیا۔ چھٹے اوور کی آخری گیند پر جنوبی افریقا کو 34 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان ہوا، کپتان ٹیمبا باووما 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 74 کے مجموعی اسکور پر گری۔ ٹونی ڈی زورزی 34 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے۔

راسی وینڈر ڈوسن کی صورت میں 84 کے اسکور پر پاکستان کو تیسری کامیابی ملی انہوں نے 23 رنز بنائے۔ جس کے بعد میدان میں ہینرک کلاسین اترے۔

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم میں ہینرک کلاسین مزاحمت کی مثال بنے رہے دیگر کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ ایڈن مارکرم 21، ڈیوڈ ملر 29، مارکو یانیسن 3، بجورن فورٹین 9، کوینا مافاکا 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ہینرک کلاسین جنوبی افریقا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان