سری لنکا میں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی ویب سائیٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلئے گئے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ یوٹیوب چینل کے علاوہ تمام پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس بحال کردئے گئے ہیں۔
پولیس کے ترجمان سپرنٹنڈنٹ کے بی مانا ٹُھنگا کے مطابق گورنمنٹ پرنٹر ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ اور سری لنکا پولیس کے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ایکس پر موجود اکاؤنٹس سائبر حملے کے بعد ہیک کرلئے گئے تاہم اب یوٹیوب کے علاوہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود اکاؤنٹس کو بحال کردیا گیا ہے۔
کے بی مانا ٹُھنگا نے کہا ہے کہ ہیکرز کی شناخت کر لی گئی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ہیکرز کی شناخت تحقیقات مکمل ہونے تک بتائی نہیں جاسکتیں۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائم کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کا طریقہ یہ ہے کہ آگاہ رہیں اور کسی اجنبی کے ساتھ اپنی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
ماہرین کے مطابق اگر بچوں کے ساتھ کوئی اسکینڈل ہوتا ہے تو والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو آگاہ کریں۔ کیونکہ دھوکہ باز بعض اوقات بچوں کو مختلف طریقوں سے نشانہ بناتے ہیں اور انہیں بلیک میل کرکے رقم بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں۔











