امریکا کے ریٹائرڈ فوجی نے نئے سال کی تقریب میں شہریوں کو گاڑی چڑھا دی جس سے 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق رہاست لیوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ہزاروں کی ےتعداد میں لوگ نئے سال کے جشن کے لئے جمع ہوئے تھے۔۔ ایسے میں شمس الدین جبار نامی شخص نے پہلے ٹرک سے وہاں موجود افراد کو روندنا شروع کیا اور پھر فائرنگ کردی۔
پولیس چیف این کرک پیٹرک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ شخص زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کچلنے کی کوشش کر رہا تھا۔”
دوسری جانب امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کی گاڑی سے دہشت گرد تنظیم داعش کا جھنڈا ملا ہے۔ شمس الدین جبار کا تعلق ٹیکساس سے ہی ہے اور وہ امریکی فوج میں کئی برس تک خدمات سرانجام دے چکا ہے۔
ایف بی آئی کی اسسٹنٹ اسپیشل ایجنٹ انچارج الیتھیا ڈنکن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ صرف جبار ہی اکیلا ذمہ دار ہے۔تفتیش کاروں کو شہر کے مشہور علاقے فرنچ کوارٹر میں دیگر آلات کے ساتھ بندوقیں اور گاڑی میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد ملا۔











