امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے ایک سائبر ٹرک میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
وائس آف امریکا کے لاس ویگاس شہر کی پولیس کے حکام اور کلارک کاؤنٹی کے فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداران نے بتایا کہ ٹرمہ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر کھڑے ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں پہلے آگ لگی اور پھر دھماکا ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹرک کو ایک آن لائن ایپلی کیشن ’ٹورو‘ کے ذریعے کرائے پر بلایا گیا تھا۔
ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑی میں دھماکا بارودی مواد سے کیا گیا۔ التبہ یہ بات ابھی معلوم نہیں کہ اس کے لئے آتش بازی کے سامان استعمال کیا گیا کہ اس کے نیچے بم نصب تھا۔
واقعے کے بعد ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ وہ فائر ڈپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس واقعے میں مستعدی کا مظاہرہ کیا۔











