اہم ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا: صائم ایوب 6 ہفتوں کے لئے میدان سے باہر

پاکستان کے اسٹار اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا ۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ان کے ٹخنے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کم از کم 6 ہفتے کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

استار اوپننگ بیٹر جنوبی افریقا میں ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔

6 ہفتوں کے آرام کے باعث اب صائم ایوب ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے بھی یقینی طور پر باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان