چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈاکٹروں سے مشورے کے بعد صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے استار اوپننگ بیٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فریکچر ہوگیا تھا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے خود بھی صائم ایوب سے رابطہ کیا ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ لندن میں اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ ان کی لندن میں ڈاکٹرز سے اپوائمنٹ بھی طے کرلی گئی ہے۔ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔
چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب اسٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا۔ اسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔ اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔