اہم ترین

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار، کلین سوئپ یقینی

پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست کا سامنا ہے۔

کیپ ٹآن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا کے 615 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 194 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے میچ کے تیسرے روز کا آغاز 64 رنز پر تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کیا تو کریز پر محمد رضوان اور بابراعظم موجود تھے۔ دونوں نے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ بابر اعظم 58 اور محمد رضوان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد وکٹین گرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔ سلمان علی آغا 19،عامر جمال 15، خرم شہزاد 14 اور میر حمزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح پاکستان پہلی اننگز میں 421 رنز کے بھاری خسارے کے ساتھ فالو آن کا شکار ہوگیا۔

دوسری اننگز میں شان مسعود کی سنچری

فالو آن کے بعد شان مسعود اور بابر اعظم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے 200 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

بابر اعظم 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد نائٹ واچ مین خرم شہزاد میدان میں اترے۔ اسی دوران شان مسعودف نے اپنی سنچری مقرر کی۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنائے ہیں لیکن ابھی بھی جنوبی افریقہ کو 208 رنز کی برتری حاصل ہے۔کپتان شان مسعود 102 اور خرم شہزاد آٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

ٹیسٹ میچ میں ابھی مزید دو دن کا کھیل باقی ہے۔ اور خسارے کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی اس میچ میں اننگز سے شکست یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان