اہم ترین

جنوری 2025: دیکھیں زمین سمیت نظام شمسی کے 6 سیارے ایک ہی قطار میں

نئے سال کے آغاز پر ایک حیرت انگیز فلکیاتی واقعہ ہونے والا ہے۔ خلائی واقعات میں دلچسپی رکھنے والے اس سال کے شروع میں سیاروں کی پریڈ دیکھ سکیں گے۔۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس کائنات کا ہر سیارہ اپنے مرکز کے گرد اپنے محوروں پر گھوم رہا ہے۔ ہمارے نظام شمسی میں شامل سیارے بھی سورج کے گرد گھوم رہے ہیں۔ اسی گردش کے دوران ایک خاس وقت ایسا آتا ہے جب ہماری زمین سمیت 6 سیارے سورج کے ایک طرف آتے ہیں تو آسمان پر ایک لکیر نمودار ہوتی ہے جسے سیاروں کی سیدھ یا پلینیٹری پریڈ کہتے ہیں۔

سیاروں کی پریڈ اس سال یعنی 2025 میں دو بار نظر آنے والی ہے۔ پہلی بار یہ جنوری میں نظر آئے گا اور دوسری بار مارچ کے مہینے میں نظر آئے گا۔

جنوری کی 21 تاریخ سے زمین سمیت ہمارے نظام شمسی کے 6 سیاروں کی پریڈ تقریباً چار ہفتوں تک خلا میں نظر آئے گی۔ اس پریڈ میں سیارے زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، نیپچون اور یورینس شامل ہوں گے۔ اس دوران یہ تمام سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ناسا کے مطابق زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کو کسی بھی خاص دوربین کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے لیکن نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔

اگر آپ پاکستان میں پلینیٹری پریڈ دیکھنا چاہتے ہیں تو اسے 21 جنوری کے بعد رات آٹھ بجے کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔

رواں برس دوسری پلینیٹری پریڈ مارچ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس پریڈ میں سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، نیپچون، یورینس شامل ہوں گے۔ 8 مارچ کو اس پریڈ کو دیکھنا بہتر ہوگا۔

پاکستان