اہم ترین

بولر کو 4 چھکے پڑنا بڑی بات نہیں: عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ دو سال میں کرکٹ بدل گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیک ریٹ بڑی اہمیت رکھتا ہے , ٹی ٹوئنٹی کی ٹیمیں الگ بننے لگی ہیں۔ہم بھی ٹی ٹوئنٹی کی الگ ٹیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں.

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم اصل تیاری تو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی کر رہی ہے، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں ہیں، ایشیا کی وکٹوں پر لمبے اسکور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔2 میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ممکن ہے ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں۔ پاکستان ٹیم سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور کم بیک کرے گی۔

عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی بولر کو میچ میں 4 چھکے پڑجانا بڑی بات نہیں۔۔ فاسٹ بولر کی کارکردگی بڑھتی رہنی چاہیے، شاہین شاہ آفریدی کو اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو منوانا ہے تو اس کو اور بہتر کرنا پڑے گا۔

پاکستان