اہم ترین

ایلون مسک کا مودی حکومت پر مقدمہ، ایکس پر مواد بلاک کرنے کا الزام

ایلون مسک کی کمپنی ‘ایکس’ نے بھارتی حکومت پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا – وہ آئی ٹی ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے مواد کو بلاک کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ایکس کارپ نے کرناٹک ہائی کورٹ میں حکومت ہند کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے حکومت ہند کے آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 79(3)(ب) پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اصول ایک غیر قانونی اور بے قاعدہ سنسرشپ سسٹم بناتا ہے، جس کے تحت مواد کو بلاک کرنے سے پلیٹ فارم کا آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ مواد کو ہٹانے کے لیے تحریری طور پر وجوہات بتانا ضروری ہے اور فیصلہ لینے سے پہلے مناسب سماعت کا اہتمام کرنا ہوگا۔ اسے قانونی طور پر چیلنج کرنے کا حق بھی ہونا چاہیے۔ لیکن بھارتی سرکار نے اس سلسلے میں کوئی اصول نہیں بنایا ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس قانون کی غلط تشریح کرتے ہوئے ایسے احکامات جاری کر رہی ہے جو دفعہ 69 اے کی دفعات کی تعمیل نہیں کرتی ۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت کی مرکزی وزارت اطلاعات و ٹکنالوجی نے ایکس کارپ سے اس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کے بارے میں سوالات پوچھے ہیں۔ گروک کئی سوالوں کے جواب میں نازیبا زبان استعمال کرتا رہا ہے، جس پر بھارتی حکومت نے کمپنی سے واضح جواب طلب کیا ہے۔

پاکستان