اہم ترین

سام سنگ کے ٹرپل فولڈ اسمارٹ فون کی بیٹری سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ لیک

سام سنگ کے پہلے ٹرافئی فولڈ موبائل فون میں لیتھیم بیٹری سے بھی زیادہ پائیدار اور بہتر بیٹری استعمال کی جائے گی۔ اس حوالے سے اہم اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ کا پہلا ٹرپل-فولڈ اسمارٹ فون جلد لانچ ہو سکتا ہے۔ اس سال کی شروعات میں کمپنی نے گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ میں اس اسمارٹ فون کی رونمائی کی تھی۔ جولائی میں اسے گلیکسی زیڈ فولڈ 7 اورگلیکسی زیڈ فلپ 7 کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔

ٹپسٹر پانڈا فلیش پرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کے ٹرپل فولڈ اسمارٹ فون میں سلیکون کاربن بیٹری کا استعمال کیا جائے گا۔ اس اسمارٹ فون کو سام سنگ جی فولڈ کہا جا سکتا ہے۔

سلیکون کاربن بیٹری کو لیتھیم آئن بیٹری کی نسبت بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس میں گریفائٹ اینوڈ کے بجائے سلیکون کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے ایک ہی جگہ میں زیادہ توانائی کی کثافت اور زیادہ پاور اسٹوریج حاصل ہوتی ہے۔ تاہم سام سنگ کے ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون کی بیٹری 5 ہزار ایم اے ایچ سے کم ہو سکتی ہے۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں پانڈا فلیش پرو نے کہا ہے کہسام سنگ کے پہلے ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون میں آنے والے گلیکسی زیڈ فولڈ 7 کے اسپیکر ڈرائیورز اور ڈیزائن کے کٹ آؤٹس ہوں گے۔

پاکستان