اہم ترین

ٹیمیں 6 اور خوف 0: پی ایس ایل 10 بحال، شیڈول کا اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کلے بقیہ میچز کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

ایکس پر اپنی توئٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ ٹیمیں 6 اور خود صفر۔۔ پی ایس ایل 10 وہیں سے بحال ہوگی جہاں سے معطل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایل ایس 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گےاور ایوٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نئے مجوزہ شیڈول میں پہلے مرحلے میں 4 لیگ میچز راولپنڈی میں 3 دن 17، 18 اور 19 مئی کو ہوں گے۔

ایک دن کے آرام کے بعد لاہور میں پلے آف کے میچز 21، 22 اور 23 مئی کو ہوں گے۔ پلے آف مرحلے کے بعد 24 مئی کو آرام کے بعد 25 مئی کو پی ایس ایل 10 کا فائنل کھیلا جائے گا۔

بھارتی جارحیت کے بعد کنٹرول لائن پر صورتحال بگڑنے اور بھارتی ڈرونز کی خلاف ورزی اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل حملوں میں اضافے کے پیش نظر پی ایس ایل 10 کو معطل کردیا گیا تھا ۔

اس وقت بھی پی سی بی نے عندیہ دیا تھا کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، پی ایس ایل کے میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

پاکستان