نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن کو وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
مائیک ہیسن کی تقرری کی خبر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایکس کے ذریعے دی۔
انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کیلئے کئی نام زیر غور تھے۔ اس ذمہ داری کے لئے متعدد درخواستیں بھی موصول ہوئیں، نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ 26 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرینگے، امید ہے مائیک ہیسن کے تجربہ اور مشوروں سے پاکستان کو بہترین ٹیم بنائیں گے۔
گیری کرسٹن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد عارضی کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے عاقب جاوید کا معاہدہ بھی فروری 2025 میں ختم ہوچکا ہے۔ عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی میں انتہائی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کا نشاہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مائیک ہیسن اس وقت پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ بھی کررہے ہیں۔