اداکارہ اورماڈل ثنا کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا ہے، اداکارہ مشی خان اور حنا الطاف سمیت دیگر نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ روز اداکارہ ثنا نے سوشل میدیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ان کا کام جنگیں لڑنا نہیں ہوتا، وہ سرحدوں سے آگے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ فنکار سرحد کی قید سے آزاد ہوتے ہیں، وہ سرحدوں سے آگے ہوتے ہیں لیکن اس باوجود ہر اداکار پر اپنے ملک کی حفاظت کرنا اور ملک کے حق میں بات کرنا ان کا فرض ہے۔جہاں ملک اور اپنے وطن کی بات آتی ہے، وہاں فنکاروں کو اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں۔
ان کے بیان پر اداکارہ مشی خان اور حنا الطاف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے سوال کیا کہ وہ ’کہنا کیا چاہ رہی ہیں، وہ اس وقت پاکستان سے باہر لندن میں موجود ہیں، وہ برطانوی حکام کو پاکستانی پاسپورٹ دکھانے کے بجائے انہیں کہتیں کہ وہ فنکار ہیں، ان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، پھر دیکھتی کیا ہوتا ہے؟
حنا الطاف نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وہ ’کہنا کیا چاہ رہی ہیں؟حنا الطاف نے لکھا کہ اداکار بھی اپنے ملک کے شہری ہوتی ہے، وہ کسی طرح بھی عام شہری سے اوپر نہیں۔اداکاروں کو سرحد پر فوج کی طرح لڑنے کا نہیں کہا جا رہا لیکن اداکار اپنے ملک کے دفاع کے لیے عام شہریوں کی طرح بات کر سکتے ہیں۔