پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
اہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔ لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف 20ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
فائنل کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے۔ جنہوں نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کی ٹرافی پیش کی ۔ صدر مملکت نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل بھی پہنائے ۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو انعامی چیک بھی پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ لاہور قلندرز نے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاھرہ کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم اس سے قبل 2022 اور 2023 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہے۔