ڈور کے جام ہونے کی وجہ سے راکٹ نے واپس آتے ہوئے کنٹرول کھو دیا، جس سے یہ بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ سپر ہیوی راکٹ کا نواں ٹیسٹ بھی ناکام رہا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکٹ لانچ کے بعد کچھ وقت تک کامیابی سے پرواز کرتا ہے، لیکن پھر اچانک کنٹرول کھو دیتا ہے اور سمندر میں گرتے ہوئے دھماکا ہو جاتا ہے۔ یہ منظر لوگوں کو حیران کر دیتا ہے اور کئی لوگوں نے اسے اپنے کیمروں میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔
لانچ کے بعد راکٹ نے 26 ہزار 316 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں داخل ہوا۔ تاہم، پیلوڈ ڈور کے جام ہونے کی وجہ سے راکٹ نے واپس آتے ہوئے کنٹرول کھو دیا، جس سے یہ بحر ہند میں گر کر باہ ہو گیا۔
Liftoff of Starship! pic.twitter.com/aXAwLkRbuK
— SpaceX (@SpaceX) May 27, 2025
اس واقعے کے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں راکٹ کے گرنے اور دھماکے کے مناظر صاف طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔