اہم ترین

امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا

امریکی حکومت نے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارت خانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ طلبہ کے ویزوں کے لیے انٹرویوز کا شیڈول بند کر دیں کیونکہ وہ ایسے درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا جانچ کو وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

جرمن ویب سائیٹ کے مطابق دنیا بھر میں کام کرنے والے امریکی سفارت خانوں کو وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط کردہ احکامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ اور ایکسچینج وزیٹر ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے نئے اپوائنٹمنٹ کے شیڈول کو روک دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ غیر ملکی طلبہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کو وسیع تر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسٹوڈینٹس ویزا کی پراسسنگ کا عمل روکنے کا یہ حکم اسی تناظر میں دیا گیا ہے۔

مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ غیر ملکی طلبہ اور ایکسچینج وزیٹر درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکاؤٹنس کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں نئے ضوابط جاری کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے والے طلبہ اور گرین کارڈ ہولڈرز ملک بدر کیے جانے کے مستحق ہیں۔

پاکستان