اہم ترین

بھارت عالمی برادری میں تنہائی کا شکار : پہلی بار جی 7سمٹ میں مدعو نہیں

نریندرا مودی کی پالیسی کے باعث بھارت عالمی برادری میں تیزی سے تنہا ہونے لگا ہے۔ اس کی ایک مچال رواں ہونے والی جی7 سمٹ ہے۔ جس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیر اعظم کو دعوت ہی نہیں دی گئی ہے۔

جی سیون دنیا کی سب سے بڑی صنعتی معیشتوں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کا ایک غیر رسمی گروپ ہے۔ اس گروپ کے اجلاس میں کئی دیگر ممالک کے سربرہان بھی بطور مندوب شریک ہوتے ہیں۔

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں 15 سے 17 جون تک جی سیون سربراہی اجلاس ہورہا ہے جس میں روس-یوکرین تنازع اور مغربی ایشیا کی صورت حال سمیت دنیا کو درپیش اہم چیلنجز پر غور کیا جائے گا۔ اس معاملے سے واقف افراد نے بتایا کہ 6 سال میں پہلی بار، وزیر اعظم نریندر مودی کے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی مسلسل چھ سال سے جی سیون سربراہی کانفرنس میں شرکت کرہے ہیں تاہم رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والی اس اہم بیٹھک میں ، یہ پہلی بار ہے کہ بھارت اس تقریب سے غیر حاضر رہے گا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے گزشتہ ماہ متعدد مواقع پر کہا تھا کہ جی سیون سربراہی اجلاس کے لیے وزیر اعظم مودی کے کینیڈا کے دورے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ جی سیون اجلاس میں بھارت کو مدعو نہ کیا جانا امریکا کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ’’ثالثی‘‘ کی اجازت دینے کی ’’غلطی‘‘ کے بعد ملک کے لیے ’’ایک اور بڑا سفارتی دھچکہ‘‘ ہے۔

پاکستان