ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے کہا ہے کہ شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کئی ٹک ٹاکر لڑکیاں اپنی نامناسب ویڈیوز خود ہی لیک کرتی ہیں لیکن زیادہ تر لڑکیوں کے ساتھ غلط بھی ہوتا ہے۔
یو ٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اریکا حق نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل عوامی ملکیت ہوتے ہیں، ان پر وہ تنقید کر سکتے ہیں ۔
اسٹار ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا، عاصم اظہر کے گانے میں ماڈلنگ کے بعد تو انہیں یونیورسٹی آتے جاتے بھی خراب باتیں سننے کو ملیں۔جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہوئیں۔
اریکا حق نے کہا کہ کھر والوں، دوستوں اور خاص طور پر اداکارہ صبا قمر کی مدد سے وہ ڈپریشن سے باہر نکلیں۔ صبا قمر نے عاصم اظہر سے ان کا فون نمبر لے کر انہیں کال کی اور انہیں ڈپریشن سے نکلنے میں مدد فراہم کی۔
ٹک ٹاکرز کی نامناسب ویڈیوز وائل ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے تک لڑکے اور لڑکیاں جوڑی کے طور پر ویڈیوز بناتے تھے ، جس وجہ سے انہیں شہرت بھی ملی لیکن وہ سلسلہ ختم ہوا تو لڑکیاں سوشل میڈیا پر مشہور نہ رہیں۔ کئی لڑکیوں نے اپنی ویڈیوز خود ہی لیک کرنا شروع کیں تاکہ وہ دوبارہ سے بحث کا موضوع بنیں، انہیں شہرت ملے۔
اریکا حق نے کہا کہ پہلے وہ سوچتی تھیں کہ لڑکیوں کے ساتھ غلط ہوتا ہے لیکن اب وہ جان چکی ہیں کہ لڑکیاں خود ہی غلط ہیں۔لیکن اپنی ویڈیوز خود لیک کرنے والی لڑکیوں کی تعداد کم ہے، زیادہ تر لڑکیوں کے ساتھ غلط ہوتا ہے۔