اہم ترین

میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم کی ادائیگی ادا

لاکھوں حجاج آج جمعرات 5 جون کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں۔

وادی منی سے میدان عرفات میں عازمین کی منتقلی کا عمل 8 ذی الحجہ کی شب سے شروع کردیا گیا تھا۔عازمین کو وقوف عرفہ کے لیے منی سے مشاعر مقدسہ ٹرین اور بسوں کے ذریعے لے جایا گیا۔ جب کہ لاکھوں فرزندان اسلام نے پیدل بھی سفر طے کیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شاہراہوں کو ازدحام سے محفوظ رکھنے کے لیے بسوں کے قافلوں کے لیے جدا راستوں کا انتظام کیا گیا تاکہ حجاج کے قافلوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حجاج آج سارا دن میدان عرفات میں گزاریں گے جہاں وہ ’قصر و جمع‘ کی صورت میں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے بعدازاں غروب آفتاب سے چند لمحات قبل ہی میدان عرفات سے رخصت ہوجائیں گے۔

حجاج قافلوں کی صورت میں مزدلفہ کے کھلے میدان میں رات بسر کریں گے جہاں سے وہ رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور فجر یا اس سے قبل وادی منی پہنچ کر رمی کریں گے۔

شدید گرمی کے پیش نظر سعودی وزارت صحت کی سیکڑوں ٹیمیں میدان عرفات میں موجود ہیں۔ اس کےعلاوہ مرکزی اسپتال اوردرجنوں ڈسپینسریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ ہلال الاحمر کے متحرک یونٹس بھی حجاج کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں جو ہرطرح کے ہنگامی طبی امدادی سامان اور آلات سے لیس ہیں۔

پاکستان