بھارتی ریاست پنجاب کی پولیس نے جیوتی ملہوترا کے بعد ایک اور یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایس ایس او سی موہالی نے روپنگر کے رہائشی جسبیر سنگھ سے متعلق اہم جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔
یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی تاکہ خود کو بچا سکے۔
جسبیر سنگھ نے دہلی میں منعقدہ یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقات پاکستانی فوجی افسران اور وی لاگرز سے ہوئی۔وٹیوبر 3 بار (2020، 2021، 2024) میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور ان کے الیکٹرانک آلات میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد نمبرز پائے گئے ہیں، جن کی اب فرانزک جانچ کی جا رہی ہے۔
پاک بھارت جنگی صورت حال میں مودی سرکار نے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی ولاگر جیوتی ملہوترا کو گرفتار کیا تھا۔ اس کا قصور یہ تھا کہ وہ دو مرتبہ پاکستان آئیں اور اس بارے میں ویڈیوز اپ لوڈ کیں