اہم ترین

بریسٹ کینسر میں مبتلا اداکارہ حنا خان کی بوائے فرینڈ سے شادی

حنا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 جون کو حنا اور راکی کی شادی ممبئی میں حنا خان کے گھر ہوئی۔ جس میں دونوں کے گھر والوں اور انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

حنا خان نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔ دونوں کی تصاویر بطور مسٹر اور مسز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے،

راکی ​​جیسوال کئی برسوں سے حنا خان کے بوائے فرینڈ ہیں اور کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی انہوں نے حنا خان کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ ہر موقع پر ان کی ہمت بندھاتے رہے۔

راکی جیسوال نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کئی شعبوں میں کام کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ سپروائزنگ پروڈیوسر بھی ہیں اور ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ سمیت کئی ٹیلی ویژن شوز میں کام کر چکے ہیں۔ حنا سے ان کی پہلی ملاقات یہ رشتا کے دوران ہوئی تھی۔

پاکستان