اہم ترین

دشمن کو معاف کرو گے تو اللہ تم کو اپنا دوست بنالے گا: امام کعبہ کا خطبہ حج

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ آپس میں ایک دوسرے سے بڑھ کر نیکی کا کام کرو، اللہ سے ڈرتے رہو،تقوی اختیار کرو، اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا کہ نیکی اور برائی کبھی برابر نہیں ہوسکتی، نیکی برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ۔ چھوٹی سےچھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر اور تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اللہ کے رسولﷺ کے احکامات کی پاسداری کریں، جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے دور رہیں، اللہ نے کہا ہے کہ خیر کا کام کرنے والوں کے لیے آخرت میں جنت ہوگی، نیک اعمال کرنے والوں کے لیے دنیا میں بھی خیر و برکت ہوگی۔

شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا کہ شیطان مسلمانوں کا دشمن ہے اور مسلمانوں کو اس سے دور رہنا چاہئے، اللہ تعالیٰ نے اسلام کو بطور دین انسانیت کیلئے پسند کیا ہے، اگر تم اپنے دشمن کو معاف کرو گے تو اللہ تم کو اپنا دوست بنالے گا۔

پاکستان