اہم ترین

سہ ملکی ٹی20 ٹورنامنٹ:افغانستان کی پاکستان کو 18 رنز سے شکست

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت پر پہل بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 169 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 170 9 وکٹ پر 151 رنز بناسکی ۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللّٰہ نے 64 رنز کی باری کھیلی جبکہ فہیم اشرف نے 4 افغان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور حارث رؤف کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز 20 سے زیادہ رنز نہ بنا سکا ۔ حارث رؤف 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے جب کہ فخر زمان نے 18 گیندوں پر 25 رنز بنائے ۔

سلمان آغا نے 20 اور صابزادہ فرحان نے 18 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 14 اور محمد نواز 12 رنز بنا سکے۔

افغانستان کی جیت کے بعد اب ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اور افغانستان کی رسائی تقریباً یقینی ہوگئی ہے۔

پاکستان