ایشیا کپ: ہانک کانگ کو شکست، افغانستان کا کامیاب آغاز

ایشیا کپ میں افغانستان نے اپنے پہلے گروپ میں ہانگ کانگ کو ہراکر ایونٹ میں کامیاب پیش قدمی کی ہے۔

ابوظبی میں کھیلےگئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ لیکن جواب میں ہانگ کانگ صرف 94 رنزہی بناسکا ۔اس طرح افغانستان نے اپنا پہلا میچ 94 رنز سے جیت لیا۔

افغانستان کی بیٹنگ

افغانستان کو ابتدا ہی میں دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر بیٹر رحمان اللہ اور ابراہیم زدران بالترتیت 25 اور 26 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد صادق اللہ اتل اور محمد نبی کے درمیان 51 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی، 77 کے مجموعی اسکور پر کنچت شاہ نے محمد نبی کو نزاکت خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر پارٹنرشپ کا خاتمہ کیا، محمد نبی نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

آؤٹ ہونے والے اگلے بیٹر گلبدین نائب محض پانچ رنز پر کنچت شاہ ہی کا شکار بنے۔اس کے بعد اوپنر بیٹر صادق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 82 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ ہوئی۔

عظمت اللہ نے دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی، ان کی وکٹ ایوش شکلا کے حصے میں آئی، کریم جنت دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

صادق اللہ اتل نے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے اور اسکور پر بورڈ پر 186 کا ہندسہ سجانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہانک کانگ کی جانب سے کنچت شاہ اور ایوش شکلا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عتیق اقبال اور احسان خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ہانگ کانگ کی بیٹنگ ناکام

ہدف کے تعاقب میں ہانک کانگ کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 43 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پولین لوٹ چکی تھی۔

بابر حیات اور یاسم مرتضیٰ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکا۔ دونوں نے بالترتیب 38 اور 16 رنز بنائے۔ باقی کوئی بھی کھلاڑی دہرے عہنسے میں اسکور نہ کرسکا۔