اہم ترین

گوکل جمنئی کا مکس بورڈ: تصور کو تصویر میں بدلنے والا نیا ٹول

اگر آپ کے ذہن میں اپنا گھر ڈیزائن کرنے یا اسے سجانے کا خیال ہے، تو گوگل نے ایک ایسا ٹول متعارف کرایا ہے جو آپ کے خیالات کی بنیاد پر تصویر بنا کر دے گا۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اپنے خوابوں کے گھر کے بارے میں سوچتے ہیں۔ لیکن یہ سب سوچتے ہوئے کاغذ پر خاکہ بنانا یا دوستوں کو سمجھانا بہت مشکل لگتا ہے ۔ اب گوگل نے اس مشکل کام کو آسان کر دیا ہے۔

گوگل ایسا ٹول لایا ہے جو آپ کے تخیلات کو فوراً تصاویر میں بدل دیتا ہے۔ مکس بورڈ نام کا یہ نیا اے آئی ٹول آپ کے آئیڈیاز کو بورڈ پر سجاتا ہے۔ یہ جیمنئی 2.5 فلیش ماڈل پر کام کرتا ہے۔

مکس بورڈ گوگل لیبز کا ایک نیا تجربہ ہے، جو اے آئی کی مدد سے آپ کے آئیڈیاز کو حقیقی شکل دیتا ہے۔ یہ خاص طور پر گھر کی سجاوٹ، پارٹی کی منصوبہ بندی یا خود کے ہاتھوں سے کچھ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ آپ بس کچھ الفاظ لکھیں اور پھر یہ فوراً تصاویر بنا دے گا۔

اس سے پہلے گوگل نے کئی اے آئی ٹولز لانچ کیے، لیکن یہ تخلیقیت کو اتنا آسان بناتا ہے کہ لگتا ہے جیسے آپ کا دماغ براہ راست اسکرین پر اُبھرتا ہو۔

اس ٹول کا استعمال بالکل سادہ ہے۔ آپ ایک خالی بورڈ پر کچھ لکھ کر شروع کر سکتے ہیں یا پہلے سے بنے بورڈ ٹیمپلیٹ منتخب کر سکتے ہیں۔

مکس بورڈ صرف تصاویر بنانے والا نہیں، بلکہ تخلیقی عمل کو تیز کرتا ہے۔ پہلے لوگ پنٹیرسٹ یا کینوا پر گھنٹوں سرچ کرتے تھے، اب ایک پرامپٹ سے سب کچھ ہو جائے گا۔ مکس بورڈ کی اصل طاقت اس کے ایڈیٹنگ فیچرز میں ہے۔ اس میں امیج ایڈیٹنگ ماڈل ‘نینو بنانا’ ہے۔

پاکستان