اہم ترین

ٹی 20 رینکنگ میں ابرار کی لمبی چھلانگ، ٹاپ 5 بولرز میں شامل

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلی اور تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 31 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم 9 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں اور صائم ایوب 8 درجہ تنزلی کے بعد 55ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 12 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔

سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں، شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 25ویں اور حارث رؤف 9 درجہ بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور پاکستان کے صائم ایوب کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان