اہم ترین

ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا رجب بٹ پر جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کا الزام

ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر شادی کا وعدہ کرکے انہیں جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل نیو کے یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں فاطمہ خان نے کہا کہ ہلی بار انہیں ایک دوست نے رجب بٹ سے ان کی ملاقات کروائی تھی اور کہا تھا کہ وہ انہیں اپنے بھائی سے ملوانے جا رہی ہیں۔ وہ پہنچیں تو وہاں رجب بٹ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں بھی موجود تھیں، یعنی تمام افراد جوڑی بن گئے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں جب کہ لڑکیوں کو جھانسے دے کر پھنسانا ان کا پرانا کام ہے۔

فاطمہ خان کے مطابق ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے جنسی تعلقات قائم کرنے سے قبل ہی رجب بٹ کی دوسری لڑکیوں سے بھی تعلقات تھے اور انہیں بھی انہوں نے استعمال کیا۔رجب بٹ اور ان کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات استوار ہوئے۔ اس دوران کبھی کبھار شراب پینے کے بعد ان پر تشدد بھی کیا جاتا۔

پاکستان