اہم ترین

جب سنگیتا بجلانی کے لئے سلمان اور جیکی شیروف لڑ پڑے

سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے چاہے جانے والے کنورے مانے جاتے ہیں ۔ ان کی زندگی میں کئی اداکارائیں آئیں لیکن کوئی بھی ان کا جیونساتھینہ بن سکا۔ ایسی ہی ایک اداکارہ سنگیتا بجلانی بھی ہیں۔ جن کے لئے سلمان خان جیکی شیروف سے لڑ پڑے تھے۔

سلمان خان کےکئی اداکاراؤں سے انتہائی قریبی تعلق کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ سنگیتا بجلانی بھی انہی میں سے ایک ہیں۔

کہا جاتاہےکہ سلمان اور سنگیتا کی شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے لیکناسیدوران سنگیتانےسلمان کو پاکستانینذاد اداکارہ صومی علی کےساتھ ایک ہی کمرے میں پکڑ لیا۔ جس کے بعد سنگیتا نے سابق کرکٹر اظہر الدین سے شادی کرلی۔

سلمان خان سنگیتا بجلانی کے حوالے سے اس قدر حساس تھے کی ایک موقع پر وہ جیکیشیروف سے بھی جھگڑا کر بیٹھے تھے۔

سنجیتا بجلاانی نے جیکی شروف کے ساتھ فلم ’ہتھیار‘ میں کام کیا، جو 1989 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران جیکی شروف اور سنجیتا کے درمیان اچھی دوستی اور قربت کے باعث افیئر کی افواہیں سامنے آنے لگیں۔

جب یہ بات سلمان خان تک پہنچی تو وہ شدید غصے میں فلم کے سیٹ پر جا پہنچے اور جیکی شروف سے تلخ کلامی ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق معاملہ ہاتھاپائی تک جا پہنچا۔

سنگیتا بجلانی نے فوری طور پر بیچ بچاؤ کیا اور سلمان خان کو سمجھایا کہ افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کی مداخلت کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی اور تنازع ختم ہو گیا۔

پاکستان