اہم ترین

عازمین حج کے لئے خوشخبری: ویزا بائیو میٹرک مکمل کروانے کی تاریخ میں توسیع

وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے سعودی حج ویزا بائیو میٹرک مکمل کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج اب 17 فروری تک بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر سکتے ہیں، جو اس کی حتمی ڈیڈ لائن ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حج ویزہ کے حصول کے لیے بائیو میٹرک لازمی شرط ہے اور جو عازمین مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہیں کریں گے، ان کا حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمین حج سعودی ویزا بائیو موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز سے بھی بائیو میٹرک کی سہولت دستیاب ہے۔

بائیو میٹرک مکمل کرنے کے بعد عازمین تاشیرہ سینٹر سے ملنے والی رسید یا تصدیقی ای میل لازمی محفوظ رکھیں، کیونکہ یہی دستاویزات حج ویزہ کے عمل میں استعمال ہوں گی۔

وزارت نے تمام عازمین کو تاکید کی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر فوری طور پر بائیو میٹرک مکمل کریں تاکہ حج ویزہ کے اجرا میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

پاکستان