اہم ترین

اے آئی اداکاروں کے لیے خوفناک ہے: ابھیشیک بچن

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اداکاروں کے لیے ڈراؤنا ثابت ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ وہ اے آئی کے ساتھ زیادہ بہتر محسوس نہیں کرتے۔ خلیقی شعبے میں اے آئی بڑی تبدیلیاں لا سکتا ہے، لیکن اگر اسے ذمہ داری کے ساتھ استعمال نہ کیا گیا تو یہ اداکاروں کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ایسی تخلیقات دیکھی ہیں جن میں اے آئی کا استعمال کیا گیا، وہ بظاہر دلچسپ تو ہوتی ہیں مگر ان میں روح کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ مستقبل میں اے آئی کی وجہ سے انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آسکتی ہیں، اس لیے اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے۔

کام کے حوالے سے بات کریں تو ابھیشیک بچن جلد ہی فلم کنگ میں جلوہ گر ہوں گے۔ اس سے قبل وہ فلم کالیدھر لاپتہ میں نظر آئے تھے، جس میں ان کی اداکاری کو ناقدین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

پاکستان