اہم ترین

کیا بڑے فنکاروں کو سماجی مسائل پر بولنا چاہیے؟ تاپسی پنو کا دلچسپ جواب

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کم عرصے میں اپنی جاندار اداکاری سے فلمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ وہ ایک بار پھر ہدایتکار انوبھو سنہا کے ساتھ فلم اسی میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی دونوں کی جوڑی نے سنجیدہ اور فکر انگیز موضوعات پر کامیاب فلمیں پیش کی ہیں۔

فلم اسی ایک نہایت حساس مسئلے پر مبنی ہے۔ یہ کہانی زیادتی جیسے سنگین سماجی مسئلے کو گہرائی سے اجاگر کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر خبریں تو بنتی ہیں مگر سنجیدہ مکالمہ کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

حال ہی میں تاپسی پنو اور انوبھو سنہا نے فلم کی تشہیر کے لئے نجی بھارتی ٹی وی چینل میں مختلف امور پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بڑے فنکاروں کو سماجی مسائل پر آواز اٹھانی چاہیے؟ اس پر دونوں نے ’’نہیں‘‘ میں جواب دیا۔

تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ ہر فنکار کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ ہر سماجی معاملے پر اظہارِ خیال کرے۔

فلم اسی 20 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں ذیشان ایوب، کُمُد مشرا، منوج پاہوا اور کانی کُسرُتی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شائقین کو ایک بار پھر اس جوڑی سے مضبوط اور بامعنی سنیما کی توقع ہے۔

پاکستان