اہم ترین

آبنائے ہرمز معاملہ: آسٹریلیا اور برطانیہ کا بھی ٹرمپ کی دھمکی میں نہ آنے کا اعلان

جاپان کے بعد آسٹریلیا اور برطانیہ نے بھی آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز نہیں بھیجیں گے ۔

آسٹریلیا کی وزیرِ ٹرانسپورٹ کیتھرین کنگ نے اے بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے اپنے تعاون کے حوالے سے مؤقف واضح کر دیا ہے اور اس وقت اس کی مدد متحدہ عرب امارات میں دفاعی تعاون تک محدود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا متحدہ عرب امارات میں دفاعی معاونت کے لیے طیارے فراہم کر رہا ہے، خاص طور پر اس وجہ سے کہ اس خطے میں بڑی تعداد میں آسٹریلوی شہری موجود ہیں۔

کیتھرین کنگ نے واضح کیا کہ آسٹریلیا آبنائے ہرمز میں بحری جہاز نہیں بھیجے گا اور نہ ہی اس حوالے سے اس سے کوئی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ خطے میں جہازرانی کے تحفظ کے لیے مختلف آپشنز پر بات چیت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان بھی آبنائے ہرمز میں جنگی جہاز بھیجنے کے امکان کو مسترد کر چکا ہے، جس کے بعد امریکی اپیل پر اتحادی ممالک کے ردعمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

پاکستان