اہم ترین

آسکر 2026: ہالی ووڈ ستاروں کا بھی غزہ اور ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈز 2026 کی تقریب کے دوران کئی عالمی اداکاروں اور فلم سازوں نے غزہ میں جاری جنگ اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

لاس اینجلس میں منعقدہ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فنکاروں نے ریڈ کارپٹ کو جنگ کے انسانی نقصانات کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لیے استعمال کیا۔

اس موقع پر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویر بارڈیم نے اپنے لباس پر ایک بیج لگا رکھا تھا جس پر ہسپانوی زبان میں جنگ نہیں درج تھا جب کہ دوسرے بیج میں فری فلسطین تحریر تھا۔

بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے جیویر بارڈیم نے اسٹیج پر کہا کہ جنگ نہیں اور فلسطین کو آزادی دو جس پر تقریب میں موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کے مؤقف کی حمایت کی۔

تقریب کے دوران متعدد فنکاروں نے جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان