اہم ترین

آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ: بابر ، سلمان اور صائم ٹاپ 10 میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔

پاکستان کے سلمان علی آغا 9 درجے بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور فخر زمان 4 درجے تنزلی کے بعد 31 ویں نمبر پر آ گئے۔ بنگلہ دیش کے تنزید حسن 31 درجے ترقی کے بعد 55 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز 9 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے ابرار احمد 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک ایک درجے ترقی کے بعد بالترتیب 17 اور 19 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز دوسرے نمبر پر پہنچ گئے اور پاکستان کے سلمان علی آغا 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ شاہین آفریدی 45 درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوینٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انڈیا کے تلک ورما ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ صائم ایوب، بابر اعظم اور سلمان علی آغا بالترتیب 35، 36 اور 39 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوینٹی باولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر 11 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر برقرار ہیں، پاکستان کے صائم ایوب تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان