اہم ترین

بالی ووڈ میں بھی عید کا جشن، ستاروں کی خوبصورت جھلکیاں وائرل

عیدالفطر 2026 کے موقع پر بالی ووڈ کے معروف ستاروں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے منفرد انداز میں مبارکباد دی، جس سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔

اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں عید کی تیاریوں اور گھریلو جشن کی جھلک نمایاں تھی۔

اسی طرح ہما قریشی نے بھی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں، جو مداحوں کو بے حد پسند آئیں۔

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے بھی عید کے موقع پر ساتھ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو مبارکباد دی، جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عید کی جھلک دکھائی، جہاں ان کا چھوٹا بھائی تیمور علی خان کو بریانی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا، جبکہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی فیملی کا خوشگوار انداز بھی نمایاں رہا۔

اداکارہ ساگریکا گاٹکے نے بھی اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں امن، صحت اور خوشیوں کی دعا کی۔

بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر اور پیغامات نہ صرف مداحوں کو پسند آئے بلکہ عید کے موقع پر محبت، بھائی چارے اور خوشیوں کا خوبصورت پیغام بھی عام ہوا۔

پاکستان