اہم ترین

سوشل میڈیا کی لت لگانے پر جرمانہ: کمپنیوں کا فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان

امریکی عدالت کے ایک اہم فیصلے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف جاری قانونی جنگ میں نیا موڑ پیدا کر دیا ہے۔ لاس اینجلس کی جیوری نے میٹا پلیٹ فارمز کو ایک نوعمر لڑکی کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

عدالت کے مطابق کمپنیوں نے انسٹاگرام اور یوٹیوب کے زیادہ استعمال کے خطرات سے نوجوانوں کو آگاہ نہیں کیا، حالانکہ انہیں ان نقصانات کا علم تھا۔ دونوں کمپنیوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاس اینجلس کیس میں جیوری نے مجموعی طور پر 6 ملین ڈالر ہرجانہ مقرر کیا، جبکہ نیو میکسیکو میں ایک الگ مقدمے میں میٹا پلیٹ فارمز پر 375 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلے سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف زیر التوا سینکڑوں مقدمات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور مجموعی جرمانے اربوں ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے متاثرہ لڑکی کو ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی خدوخال سے متعلق مسائل کا سامنا ہوا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس امریکی قانون کی دفعہ 230 کے دائرہ کار کو محدود کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے، کیونکہ اس بار کمپنیوں کے مواد کے بجائے پلیٹ فارم کے ڈیزائن کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان