اہم ترین

ایران سنجیدہ مذاکرات کرے ورنہ ۔ ۔ ۔: ٹرمپ کی پھر دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ جنگ ختم کرنے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کرے، ورنہ حالات ناقابلِ واپسی ہو سکتے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی امن تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات پہنچانے کا کردار ادا کر رہا ہے، اور ایک 15 نکاتی امریکی منصوبہ ایران کے زیر غور ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو ایک حملے میں شہید کر دیاہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری اس جنگ نے اب خلیجی ممالک کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں میزائل اور ڈرون حملوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ادھر عالمی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے، اور ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں اور عالمی تجارت پر اس جنگ کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر مذاکرات شروع نہ ہوئے تو یہ تنازع مزید وسیع ہو کر ایک بڑے علاقائی بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

پاکستان