اہم ترین

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب اے آئی سے لکھوائیں اپنے میسیجز

آن لائن کالنگ اینڈ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لئے کئی نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کروائے ہیں، جن میں اے آئی رائٹنگ ہیلپ فیچر سب سے خاص ہے۔جسکی مدد سے اب صارفین اپنے ذاتی چیٹس میں اے آئی کی مدد سے پیغامات لکھ یا ان میں ترمیم کر سکتے ہیں، جس سے بات چیت اور بھی آسان اور درست ہو جائے گی۔

اے آئی رائٹنگ ہیلپ فیچر پہلے بھی موجود تھا، لیکن اب اسے مزید اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ فیچر صرف پیغامات کو ری-فریج یا ان کے انداز کو تبدیل کرنے کی مدد دیتا تھا، لیکن اب یہ صارفین کے پچھلے چیٹس کی بنیاد پر جوابات بھی تجویز کر سکتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین اپنے پیغامات کو بلکل درست اور بہتر انداز میں لکھ سکیں۔

آغاز میں یہ فیچر چند مخصوص ممالک میں دستیاب تھا، لیکن اب واٹس ایپنے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اے آئی استعمال کرنے سے آپ کی ذاتی چیٹ کی پرائیویسی محفوظ رہے گی۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ بس کسی چیٹ کو کھولیں، ٹیکسٹ باکس پر ٹاپ کریں، پھر اسٹیکر سیکشن میں جا کر اے آئی آئیکن (پنسل اور اسپارکل والا) منتخب کریں۔ اس کے بعد اے آئی آپ کی مدد کے لئے تیار ہوگا۔

اگرچہ لوگ ذاتی گفتگو جیسے دوستوں یا خاندان کے ساتھ چیٹ میں قدرتی زبان کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن یہ فیچر پروفیشنل میسجز لکھنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مثلاً، آپ دفتر میں اپنے باس کو جواب دینے یا کسی ضروری بات چیت کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لئے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اس اپ ڈیٹ کے ساتھ ایک اور کارگر فیچر آیا ہے، جس کا نام ہے ون اسٹیپ اسٹوریج مینیجمنٹ ۔ اب صارفین کسی بھی چیٹ میں جا کر بڑی میڈیا فائلز کو آسانی سے پہچان کر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، بغیر کہ پوری چیٹ کو حذف کیے۔ اس کے علاوہ، نیا اسٹیکر تجویز فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اب جب آپ کوئی ایموجی ٹائپ کریں گے تو واٹس ایپخود بخود آپ کو اس سے جڑے ہوئے اسٹیکرز تجویز کرے گا، جس سے آپ کی چیٹنگ اور زیادہ ایکسپریسو ہو جائے گی۔

پاکستان