پاکستان سپرلیگ کے 11ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹیم کی جانب سے یاسر خان نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 41 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز کا اضافہ کیا۔
زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 جبکہ ایرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آغاز میں کپتان بابر اعظم نے 39 اور محمد حارث نے 47 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
میچ کے اختتامی لمحات میں عبدالصمد نے صرف 11 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا رخ بدل دیا، جبکہ مائیکل بریس ویل نے 17 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ آخر میں عامرجمال نے 5 گیندوں پر 17 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔










