اہم ترین

ماں بن کر شیرنی ہوگئی ہوں: کیارا اڈوانی

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد وہ ایک شیرنی جیسی ہوگئی ہیں۔ ان کے لئے سب کچھ بدل گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی کی 2023 میں اداکار سدھارتھ ملہوترا سے شادی ہوئی تھی ۔ گزشتہ برس 15 جولائی کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ۔ جس کا نام انہوں نے سارایاہ رکھا ہے۔

ایک سال بعد کیارا اڈوانی ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں فعال ہوگئی ہیں ۔۔ حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں بھی شریک ہوئیں جہاں انہیں فیشن آئیکون آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ کیارا جلد فلم ٹاکسک نامی فلم میں جلوہ گر بھی ہوں گی ۔ جس میں ان کے ساتھ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار یش اور اداکارہ نینتھارا ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں کیارا اڈوانی نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔ وہ ماں بننے کو اپنی زندگی کا سب سے خاص لمحہ قرار دیتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا بیٹی سارایاہ ملہوترا کی پیدائش کے بعد وہ خود کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور حفاظتی مزاج کی حامل محسوس کرتی ہیں۔ اب وہ زندگی کو ایک مختلف انداز سے دیکھتی ہیں اور ان کے لیے سب سے اہم چیز اپنی بیٹی کی خوشی اور حفاظت ہے۔

کیارا نے کہا کہ ان کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی ہے، وہ خود کو اب شیرنی جیسی محسوس کرتی ہیں۔ جہاں ایک طرف کچھ بھی اہم نہیں لگتا، وہیں دوسری طرف ہر چیز اہم بھی ہو گئی ہے۔

پاکستان