خطے میں امن اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لئے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشاورتی عمل مکمل کرلیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان اور مصری وزیر اعظم ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اسلام آباد میں موجود ہیں ۔
چاروں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد خطے کی صورت حال اور جنگ بندی کی کوششوں پر مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور امن کے لئے کوششوں پر غور کیا گیا۔








