اہم ترین

فخر زمان کو گیند سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑگئی: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے دوران کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ پر لیول تھری آفینس پر چارج کر دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیاتھا۔

کراچی کنگز کو آخری اوور میں جیت کے لئے 14 رنز درکار تھے ۔ لیکن اسی دوران فخر زمان نے مبینہ طور پر گیند کو ایک طرف سے کھرچ کر حارث رؤف کو تھما دی۔

اسی دوران بال کی حالت تبدیل کر نے پر امپائرز نے گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب کہ گیند تبدیل کرنے پر 5 رنز کی پینلٹی نے میچ کا رخ بدل دیا اور یوں ہدف کم ہو کر 9 رنز رہ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان نے پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔

میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی جس میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگنے والے چارج سے انکار کیا۔

فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی جس کے بعد میچ ریفری فیصلہ سنائیں گے ۔

پاکستان