اہم ترین

انڈسٹری میں بھی تو آپ جانوروں کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں: اکشے کمار کی وامیکا گبی سے گفتگو

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم بھوت بنگلہ آئندہ ماہ ریلیز ہونےوالی ہے۔ جس میں ان کے ساتھ ابھرتی اداکارہ وامیکا گبی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کی تشہیر کے دوران اکشے اور وامیکا کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ سے کہتے ہیں کہ انڈسٹری میں بھی تو آپ جانوروں کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیملی فلموں اور صاف ستھری کامیڈی کے حوالے سے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانے والے ہدایتا پریا درشن کی نئی فلم بھوت بنگلہ 17 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے۔

بھوت بنگلہ کے ستاروں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔ اس دوران وامیکا گبی سے جب ان کے سفر کے بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ان کا مستقبل کے بارے میں کوئی پلان نہیں تھا۔ وہ گزشتہ 9 سال سے ممبئی مین تھیں لیکن کوئی خاص کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ انہیں کئی ایسی کہانیاں سننے کو ملتی تھیں کہ لڑکیاں 17 ، 18 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں آتی ہیں اور 40 کی ہو کر واپس آتی ہیں لیکن فلم انڈسٹری میں وہ کچھ نہیں کرپاتیں۔ انہیں ایسی لڑکی نہیں بننا تھا۔ اس انڈسٹری میں اگر انہوں نے اچھا کام کیا ہے تو وہ اچھے لوگوں کی وجہ سے کیا ہے۔

اسی دوران اکشے کمار وامیکا سے پوچھتے ہیں، “وامیکا آپ اگر فلم انڈسٹری میں نہیں ہوتی تو آپ کیا کر رہی ہوتی؟ اس پر وامیکا جواب دیتی ہیں کہ میں کچھ نہیں کرنا چاہتی ۔۔بس جانوروں کو بچاتی ۔

وامیکا کے اس جواب پر اکشے نے کہا کہ یہ بھی تو کام ہے۔ اس پر وامیکا کہتی ہیں کہ ہاں میں جانوروں کے ساتھ رہتی اور جانوروں کی طرح رہتی۔ اس پر اکشے مذاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ انڈسٹری میں بھی تو آپ جانور کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں۔

پاکستان