اہم ترین

راجپال یادیو جیل میں اپنے ساتھ ہوئےبرتاؤ پر بول پڑے

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو نے کچھ دن جیل میں گزارے ۔ جس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ جیل نے انہیں زندگی جینے کا طریقہ سکھایا ۔

بالی ووڈ کےمزاحیہ اداکار راجپال یادیو نے قرض لے کر ایک فلم بنائی تھی۔ فلم ناکام ہوگئی اور وہ قرض اتار نہ سکے۔ قرض کی رقم پر سود بڑھنےلگا اور قرض خواہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھادیا۔

عدالت نے قرض کی ادائیگی نہ کرنے اور چیک باؤنس ہونے پر جیل بھجوادیا ۔۔ بالی ووڈ ستاروں کی کوششوں سے وہ جیل سے باہر آگئے۔

بالی ووڈ کی کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں جیل میں گزارے دنوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔

گفتگو کے دوران فرح خان کہتی ہیں کہ تمہیں آزاد گھومتے دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔ ساتھ ہی پوچھا کہ جب تم جیل میں تھے تو وہاں تمہارے ساتھ کیسا سلوک ہوتا تھا؟ کیا وہاں تمہارے ساتھ فلم ستاروں جیساسلوک کیاجاتا تھا یا پھر عام قیدیوں جیسا؟

فرح خان کے سوال پر راج پال یادیو کہتے ہیں کہ جیل میں ان کے ساتھ کوئی خاص برتاؤ نہیں ہوتا تھا۔ انہوں نے جیل میں ہر حال میں جینا سیکھ لیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ آج دنیا میں 800 کروڑ لوگ ہیں اور یہ سوچو 600 کروڑ لوگوں میں بھارتی سنیما راج کرتا ہے اور اس سنیما کے ذریعے جو نام نہیں جانتا وہ شکل دیکھ کہ کہتا ہے یہ بالی ووڈ ایکٹر ہے۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ سنیما نے اتنا کچھ دیا ہے اور اس کی وجہ سے کوئی ایسی چیز ہے تو سنیما کے اندر رہ کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے نکلے اس کے لیے بھی ہمیشہ تیاری کی اور تیار رہوں گا۔

پاکستان