اہم ترین

پیٹرول 458.41 اور ڈیزل 520.41 روپے لیٹر ہوگیا

حکومت نے 3 ہفتے کے تعطل کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا جواز پیش کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 184 روپے 49 پیسے اضافے کا اعلان کیا ۔

اس اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔

ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل 4 مارچ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

اس طرح گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 77 فیصد ( 192.23 روپے) جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 87 فیصد (239.49 روپے) اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان